منگلورو،9؍جولائی (ایس او نیوز) جعلسازوں کا ایک گروہ فوجیوں کے نام سے استعمال شدہ گاڑیوں کی فروخت کرنے والا ایک جعلساز گروہ سوشیل میڈیا پرسرگرم ہوگیا ہے، جس کے پھندے سے عوام کو محتاط رہنے کی تنبیہ کی گئی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ استعمال شدہ اشیاء فروخت کرنے والی ویب سائٹس او ایل ایکس وغیرہ پر کچھ لوگ فوجیوں کا یونیفارم پہن کر اپنے آپ کو فوجی کے طور پر متعارف کرتے ہیں اور استعمال شدہ موٹر گاڑیاں فروخت کرنے کی پیش کش کرتے ہیں۔ جو لوگ ان سے رابطہ کرتے ہیں ان سے پیشگی(ایڈوانس) رقم حاصل کرنے کے بعد انہیں گاڑیاں فراہم نہیں کرتے اور رقم ہڑپ کرجاتے ہیں۔
اس طرح کی دھوکہ کا شکار ہونے والے کئی افراد نے منگلورومیں فوجیوں کے رجسٹریشن آفیس میں پہنچ کر ایسے دھوکے بازوں کے خلاف شکایات درج کرنے کی کوشش کی ہے۔ مگر فوج کے افسران نے وضاحت نے کی ہے کہ اس طرح کی جعلسازی میں فوجی ملوث نہیں ہوتے۔ ایک دھوکے بازوں کی طرف سے عوام کو لوٹنے کی ایک چال ہے، جس کا شکار ہونے سے عوام کو بچنا چاہیے۔اور فوجی سمجھ کرا یسے لوگوں پر اعتبار کرنے اور لین دین کا معاملہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔